5 جون، 2026، 3:58 AM

حزب اللہ کا اسرائیلی شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر بال بال بچ نکلا، صہیونی میڈیا

حزب اللہ کا اسرائیلی شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر بال بال بچ نکلا، صہیونی میڈیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ عرصے میں جنوبی لبنان میں ایک فیلڈ دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے شمالی محاذ کے کمانڈر کی گاڑی کو فائبر آپٹک ایف پی وی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم حملے سے کچھ لمحے قبل کمانڈر گاڑی سے اتر گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ایک دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے شمالی محاذ کے کمانڈر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

صہیونی نشریاتی ادارے کان کے مطابق حزب اللہ کے ایک دھماکہ خیز ایف پی وی ڈرون نے اس فوجی قافلے کو ہدف بنایا جس میں شمالی محاذ کا کمانڈر اپنے عملے کے ہمراہ موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے سے چند لمحے قبل کمانڈر ایک خاتون افسر کے ساتھ گاڑی سے اتر گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو اسرائیل کو نہ صرف عسکری بلکہ نفسیاتی اور اسٹریٹجک سطح پر بھی شدید دھچکا پہنچ سکتا تھا۔

چینل 14 کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جبکہ اسرائیلی تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ طویل عرصے سے اعلی فوجی قیادت کو نشانہ بنانے کے مواقع تلاش کرتی رہی ہے، اور اس نوعیت کا حملہ اس کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔

News ID 1939559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha